Use of Was and Were in English with Examples in Urdu. learn the use of was and were in English grammar with examples for speaking English. learning grammar is so important as it plays a major role in learning English. this article will help you learn where to use was and were correctly in English Grammar.
(To BE)
Was vs Were
It was raining. | بارش ہو رہی تھی۔ |
We were studying. | ہم پڑھ رہے تھے۔ |
WAS
Meaning: (تھا)
Subjects: ( it, she, I, he)
Use #1 : ماضی میں کسی کام یا چیز کا ہونا
جب ہم ماضی میں کسی کام یا کسی خاص حالت کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تب اس کا استعمال یوں ہو گا۔
Example Sentences
She was a doctor. | وہ ایک ڈاکٹر تھی۔ |
He was ill. | وہ بیمار تھا۔ |
It was a nice day. | دن اچھا تھا۔ |
I was busy. | میں مصروف تھا۔ |
He was a cook. | وہ ایک باورچی تھا۔ |
He was happy. | وہ خوش تھا۔ |
#2
:ماضی میں کسی جاری کام کے متعلق بات کرنا
اسی طرح اگر ہم ماضی میں کسی ایسے کام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں جو کہ جاری تھا تب اسکا استعمال کچھ اس طرح ہو گا۔
She was cooking meal. | وہ کھانا پکا رہی تھی۔ |
It was raining. | بارش ہو رہی تھی۔ |
He was traveling to Lahore. | وہ لاہور سفر کر رہا تھا۔ |
She was knocking at the door. | وہ دروازہ کھٹکھٹا رہی تھی۔ |
He was helping Ali. | وہ علی کی مدد کر رہا تھا۔ |
It was getting dark. | اندھیرا ہو رہا تھا۔ |
WERE
Meaning: (تھے)
Subjects: (You, We, They)
Use #1 : ماضی میں کسی کام یا چیز کا ہونا
کے معنی میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے ہاں اگر ہم ان کے استعمال کی بات کریں تو Was and Were
کا استعمال صرف واحد فاعل کیساتھ کیا جاتا ہے WAS کا استعمال جمع کے فاعل کیساتھ کیا جاتا ہے۔ WERE
Example Sentences
They were very hardworking. | وہ بہت محنتی تھے۔ |
You were busy with your studies. | آپ پڑھائی میں مصروف تھے۔ |
We were happy to see you. | ہم آپکو دیکھ کر خوش تھے۔ |
You were at the wedding. | آپ شادی پر تھے۔ |
They were all farmers. | وہ سب کسان تھے۔ |
We were on the roof. | ہم چھت پر تھے۔ |
#2
ماضی میں کسی جاری کام کے متعلق بات کرنا
اسی طرح اگر ہم ماضی میں کسی ایسے کام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں جو کہ جاری تھا تب اسکا استعمال کچھ اس طرح ہو گا۔
Example Sentences
They were eating meal. | وہ کھانا کھا رہے تھے۔ |
We were swimming in the pool. | ہم تالاب میں تیر رہے تھے۔ |
You were talking on the phone. | تم فون پر بات کر رہے تھے۔ |
They were fighting. | وہ جھگڑا کر رہے تھے۔ |
We were taking shower. | ہم نہا رہے تھے۔ |
You were working. | آپ کام کر رہے تھے۔ |
منفی فقرات
کا استعمال کر کے منفی فقرات بنانا چاہتے ہیں تو اسکا بالکل سادہ سا فارمولا یہ ہو گا یہ اس کے ساتھ WAS
کا اضافہ کر دیں گے۔ NOT ہم
Example Sentences
He was not using mobile. | وہ موبائل یوز نہیں کر رہا تھا۔ |
She was not jumping. | وہ کود نہی رہی تھی۔ |
It was not drizzling. | بوندا باندی نہیں ہو رہی تھی۔ |
He was not at the shop. | وہ دوکان پر نہیں تھا۔ |
She was not in the classroom. | وہ کلاس روم میں نہیں تھی۔ |
It was not a nice day. | اچھا موسم نہیں تھا۔ |
سوالیہ فقرات
سوالیہ فقراہ بنانے کا آسان ترین فارمولا یوں ہے کہ ہم
کو فقرے کے آغاز میں استعمال کریں گے اور اس کے بعد فاعل اور مفعول ہو گا۔ WAS
Example Sentences
Was he using the mobile? | کیا وہ موبائل یوزکر رہا تھا؟ |
Was she jumping? | کیا وہ کود رہی تھی؟ |
Was it drizzling? | کیا بوندا باندی ہو رہی تھی؟ |
Was he at the shop? | کیا وہ دوکان پرتھا؟ |
Was she in the classroom? | کیا وہ کلاس روم میں تھی؟ |
Was it a nice day? | کیا موسم اچھاتھا؟ |
منفی فقرات
ا استعمال کر کے منفی فقرات بنانا چاہتے ہیں تو اسکا بالکل سادہ سا فارمولا یہ ہو گا یہ اس کے ساتھ WERE
کا اضافہ کر دیں گے۔ NOT ہم
They were not in the market. | وہ بازار میں نہیں تھے۔ |
We were not good players. | ہم اچھے کھلاڑی نہیں تھے۔ |
You were not in the library. | آپ لائبریری میں نہیں تھے۔ |
They were not traveling to Multan. | وہ ملتان کا سفر نہیں کر رہے تھے۔ |
We were not helping poor people. | ہم غریبوں کی مدد نہیں کر رہے تھے۔ |
You were not taking exams. | تم امتحان نہیں دے رہے تھے۔ |
سوالیہ فقرات
سوالیہ فقراہ بنانے کا آسان ترین فارمولا یوں ہے کہ ہم
کو فقرے کے آغاز میں استعمال کریں گے اور اس کے بعد فاعل اور مفعول ہو گا۔ WERE
Example Sentences
Were they in the market? | کیا وہ بازار میں تھے؟ |
Were We good players? | کیا ہم اچھے کھلاڑی تھے؟ |
Were You in the library? | کیا آپ لائبریری میں تھے؟ |
Were they traveling to Multan? | کیا وہ ملتان کا سفر کر رہے تھے؟ |
Were we helping poor people? | کیا غریبوں کی مدد کر رہے تھے؟ |
Were you taking exams? | کیا تم امتحان دے رہے تھے؟ |
Download PDF Book here
Click Here